Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین بیٹر وراٹ کوہلی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟

انسٹاگرام سے سب سے زیادہ پیسے کمانے والے کھلاڑیوں میں رونالڈو پہلے نمبر پر ہیں۔ (فوٹو: وراٹ کوہلی/فیس بُک)
انڈین بیٹر وراٹ کوہلی انسٹاگرام پر ایک سپانسرڈ پوسٹ لگانے کا معاوضہ 11 کروڑ 45 لاکھ انڈین روپے لیتے ہیں۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق ایک غیر سرکاری ادارے کی انسٹاگرام پر ایتھلیٹس کے حوالے سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹفارم پر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑیوں میں وراٹ کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں۔
’ہوپر ایچ کیو‘ کی رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں پہلے نمبر پر پُرتگال کے سٹار فُٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو ہیں جو انسٹاگرام پر ایک سپانسرڈ پوسٹ کرنے کا معاوضہ تیس لاکھ 23 ہزار ڈالر لیتے ہیں۔
ایتھلیٹس کی اس فہرست میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کا دوسرا نمبر ہے جو ایک سپانسرڈ پوسٹ لگانے کا معاوضہ 20 لاکھ 56 ہزار ڈالر لیتے ہیں۔
اس وقت انسٹاگرام پر وراٹ کوہلی کے فالوورز کی تعداد 256 ملین ہے جبکہ کرسٹیانو رونالڈو کے فالوورز کی تعداد 599 ملین ہے۔
ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کو انسٹاگرام پر اس وقت 482 ملین اکاؤنٹس فالو کر رہے ہیں۔
’ہوپر ایچ کیو‘ کے بانی مائیک بانڈر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ’یہ میرے لین حیران کُن ہے کہ انسٹاگرام پر جو پیسے کمائے جاتے ہیں ان میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’رونالڈو اور میسی نہ صرف فُٹ بال گراؤنڈ میں سبقت برقرار رکھے ہوئے ہیں بلکہ ڈیجیٹل دنیا میں بھی بھی ان کی شخصیت عام لوگوں پر اثرانداز ہوتی ہے۔‘

شیئر: