Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایڈوانی اوردیگر ملزموں کے خلاف اضافی فرد جرم

نئی دہلی۔۔۔۔سی بی آئی کی خصوصی عدالت جوبابری مسجد انہدام کیس کی سماعت کررہی ہے ایل کے ایڈوانی اور بی جے پی کے دوسرے رہنماؤں کے خلاف کل جمعہ کو اضافی فرد جرم عائد کریگی۔سی بی آئی کے وکیل للت سنگھ نے کہا کہ یہ ملزمان عدالت کے سامنے پیش ہونگے۔شیوسینا کے ایک ممبر پارلیمنٹ پردھان نے خود کو عدالت کے حوالے کردیا تھاجس پر انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیاجبکہ 5دیگر ملزموں کو خصوصی عدالت نے ہفتے کو ضمانت دی تھی۔ 6دسمبر 1992ء کو بابری مسجد کے انہدام کے بعد 2ایف آئی آر درج کی گئی تھیں۔

شیئر: