Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات سپلائی کرنے کا الزام، خاتون سمیت دو افراد کو 17 برس قید، ایک لاکھ ریال جرمانہ

منشیات کی سپلائی کے لیے ایک استراحہ کو  ٹھکانہ بنایا ہوا تھا (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کی خصوصی عدالت نے نشہ آور اشیا  سپلائی کے لیے جمع کرنے کے الزام میں سعودی شہری اور ایک خاتون کو مجموعی طور پر 17 برس قید کی سزا سنائی ہے۔ 
اخبار24 کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے ایک عہدیدار نے بیان میں کہا کہ’ تحقیقات سے پتہ چلا تھا کہ دونوں ملزمان نے نشہ آور اشیا کی سپلائی کے لیے ایک استراحہ (گیسٹ ہاؤس) کو ٹھکانہ بنایا ہوا تھا‘۔
’کارروائی کے دوران مشتبہ ٹھکانے سے 100 نشہ آور گولیاں، حشیش اور نشہ آور اشیا کا وزن کرنے اور انہیں تقسیم کرنے کا سامان بھی برآمد ہوا‘۔ 
پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار  نے بتایا کہ’ دونوں شہریوں کو حراست میں لے کر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ الزام ثابت ہوجانے پر سعودی شہری کو بارہ سال اور خاتون کو پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی۔ دونوں پر ایک لاکھ ریال کا جرمانہ بھی کیا گیا‘۔ 

شیئر: