Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ، مدینہ اور الجوف میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، کئی گرفتار

ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیا گیا (فوٹو: ٹوئٹر محکمہ امن عامہ)
سعودی عرب میں منشیات کے خلاف مہم جاری ہے, جدہ، الجوف اور مدینہ منورہ میں کارروائی کے دوران کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس نے جدہ میں منشیات کے ایک ٹھکانے پر کارروائی کے دوران پانچ سعودی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔
عکاظ اخبار کے مطابق جدہ پولیس نے بیان میں کہا کہ’ ملزمان کے ٹھکانے سے حشیش، نشہ آور پاؤڈر اور مختلف نشہ آور اشیا برآمد ہوئی ہیں۔ نقد رقم بھی ضبط کی گئی‘۔
تمام ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کرکے متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیا گیا۔ 
الجوف پولیس نے دومتہ الجندل گورنریٹ میں ایک شہری کو ممنوعہ گولیاں فروخت کرنے کی کوشش پر حراست میں لیا، اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
مدینہ منورہ میں بھی ایک شہری کو منشیات فروخت کرنے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا ۔ ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد ملزم کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا۔
سیکیورٹی فورس نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی کہ وہ نشہ آور اشیا کی فروخت یا سمگلنگ کے حوالے سے ملنے والی اطلاعات سے  خبردار کریں۔ سیکیورٹی فورس نے رابطے کے لیے نمبر بھی جاری کیے ہیں۔ 

شیئر: