نجران میں زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے دو افراد ہلاک، دو زخمی
گورنر نجران نے واقعہ کی تحقیقات کےلیے کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیا ہے( فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب کے نجران ریجن کی جبونا کمشنری میں زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ ایک کی حالت نازک ہے۔
گورنر نجران شہزادہ جلوی بن عبدالعزیز بن مساعد نے حبونا کمشنری میں زیرتعمیر عمارت کی چھت گرنے کے اسباب کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کا حکم جاری کیا ہے۔
العربیہ کے مطابق گورنر نجران نے عمارت کی چھت گرنے سے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے رنج و ملال و ہمدردی کا اظہار کیا۔
سعودی محکمہ شہری دفاع نے بیان میں کہا کہ ’جازان ریجن میں زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے کے واقعہ پر ضروری کارروائی کی گئی ہے‘۔
’زخمیوں کو متعلقہ ادارے کی مدد سے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرادیا گیا‘۔
شہری دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر امدادی کارروائیاں کی گئیں‘۔