سعودی عرب کے تبوک ریجن میں مدینہ روڈ پر انڈسڈٹریل ایریا کے قریب ایک زیر تعمیر عمارت سے گر کر ایک ایشیائی مزدور ہلاک ہوگیا۔
اخبار 24 نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ’سیکیورٹی حکام کو ایک رپورٹ ملی تھی کہ ایک مزدور زیر تعمیر عمارت سے گر گیا ہے جو پلستر کا کام کررہا تھا‘۔
فوری طور پرشہری دفاع اور ہلال احمر کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پنہچیں اور نعش کو ھسپتال منتقل کیا۔
زیر تعمیرعمارت سے گر کر مزدور کی ہلاکت کے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی۔