Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا میں سیلاب کے دوران لاپتہ افراد کی تلاش جاری، 65 ہلاک

شدید بارشوں کی وجہ سے مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش اب بھی جاری ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حالیہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 65 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان میں ایک مشہور مندر میں ہلاک ہونے والے 11 افراد بھی شامل ہیں۔
ہمالیہ میں کئی دنوں سے جاری موسلادھار بارشوں میں گاڑیاں بہہ گئی ہیں، عمارتیں منہدم اور پل تباہ ہو گئے ہیں۔
انڈیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ عام ہیں لیکن یہ مون سون کے خطرناک موسم میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلاتے ہیں۔ تاہم ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں نے ان کے تسلسل اور شدت کو بڑھا دیا ہے۔
اتوار سے ہماچل پردیش میں کم از کم 52 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ سڑکوں، بجلی کی لائینوں اور مواصلاتی نظام میں خلل کے باعث ہزاروں افراد پھنسے ہوئے ہیں۔
ہماچل پردیش کے وزیراعلٰی سکھویندر سنگھ سوکھو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امدادی سرگرمیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
مون سون کی تقریباً 80 فیصد سالانہ بارشیں جنوبی ایشیا میں ہوتی ہیں اور یہ زراعت اور لاکھوں افراد کے روزگار کے لیے بہت ضروری ہے۔ لیکن یہ ہر برس اپنے ساتھ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی شکل میں تباہی بھی لاتی ہیں۔
گذشتہ مہینے انڈیا میں مون سون بارشوں کی تباہ کن بارشوں کی وجہ سے کم از کم 90 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

شیئر: