Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں جولائی کے دوران افراط زر میں 2.3 فیصد تک کمی 

افراط زر کی شرح جون 2023 سے بھی کم ہے (فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ جولائی 2023 کے دوران افراط زر میں 2.3 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔
الاقتصادیہ کے مطابق افراط زر کی شرح جون 2023 سے بھی کم ہے۔ ماہانہ کی  بنیاد پر استحکام آیا ہے۔
 افراط زر میں کمی سعودی عرب کی ان اقتصادی اقدامات کا مثبت اثر ہے جو اس نے افراط زر کی شرح میں بین الاقوامی سطح پر آنے والی تیزی سے نمٹنے کے لیے پہلے کرلیے تھے۔ 
سعودی عرب دنیا کے بیشتر ملکوں کے مقابلے میں افراط زر کی شرح  متوازن اور مناسب سطح پر برقرار رکھے ہوئے ہے۔
جولائی 2023 کے دوران افراط زر کی شرح جون 2022 کے مقابلے میں 2.3 فیصد زیادہ رہی۔ 
یاد رہے کہ دنیا کے متعدد ممالک کی معیشتیں کئی ماہ سے افراط زر میں غیرمعمولی اضافے کے مسئلے سے دوچار ہیں۔ 

شیئر: