سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی جدہ میں ملاقات ہوئی ہے۔
جمعے کو سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ ملاقات ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ سعودی عرب کے دوران ہوئی ہے، جو دراصل مارچ میں ہونے والے معاہدے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کا مملکت کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب میں ایران کا سفارتخانہ سات سال بعد دوبارہ کھل گیاNode ID: 770641
-
ریاض ایکسپو کی حمایت پر ایران سے اظہار تشکرNode ID: 788496
ملاقات میں دونوں حکام نے دو طرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں شراکت داری کے مواقع تلاش کرنے کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات کے دوران حالیہ بین الاقوامی اور علاقائی معاملات بھی زیر غور آئے۔
وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی جانب سے سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے تہنیتی پیغام پہنچایا۔
ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بھی موجود تھے جبکہ ایرانی وفد کے حکام نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔
خیال رہے کہ سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار ہونے کے بعد ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان جمعرات کو مملکت کے پہلے سرکاری دورے پر ریاض پہنچے تھے۔
جمعرات کو دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس دوران سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے امید ظاہر کی کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی مملکت کا دورہ کریں گے۔
#Iranian Foreign Minister Hossein AmirAbdollahian met #Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman today in #Jeddah. pic.twitter.com/W4IR71SOUR
— Iran Foreign Ministry (@IRIMFA_EN) August 18, 2023