ریاض ایکسپو کی حمایت پر ایران سے اظہار تشکر
جمعرات 17 اگست 2023 18:15
ایکسپو 2030 کی سعودی درخواست کی ایرانی حمایت پر ممنون ہیں۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
ایرانی وزیر خارجہ عبداللھیان نے کہا ہے کہ ‘ایران 2030 میں ایکسپو کی ریاض میں میزبانی سے متعلق سعودی عرب کی درخواست کا حامی ہے‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو ریاض میں ایرانی ہم منصب کے ساتھ منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ’ایکسپو 2030 کی میزبانی سے متعلق سعودی درخواست کی ایرانی حمایت پر ممنون ہیں‘۔
ایرانی وزیر خارجہ بیجنگ میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے بعد پہلی بار سعودی عرب کے دورے پر جمعرات کو ریاض پہنچے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں