Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور قطر میں ثقافتی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

قومی ورثے، تعمیرات، آرٹ اور دیگر شعبوں میں تعاون کریں گے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے پیرکو امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر نے امیر قطر کو شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی کی جانب سے خیر سگالی، قطر کی حکومت اور عوام کی خوشحالی اور ترقی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سعودی وزیر ثقافت نے سعودی عرب اور قطر کے درمیان گہرے  تاریخی تعلقات کی بھی ستائش کی۔
قبل ازیں سعودی عرب اور قطر نے ثقافتی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
 ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے پیر کو دوحہ میں اپنے قطری ہم منصب شیخ عبدالرحمن بن حمد بن جاسم آل ثانی سے ملاقات کی۔  
مفاہمتی یادداشت پر دونوں ملکوں کے وزرائے ثقافت نے دستخط کیے ہیں۔
معادہے کے تحت دونوں ملک ثقافت کے منختلف شعبو ں خصوصا قومی ورثے، تعمیرات، آرٹ، عجائب گھروں، بصری آرٹ، تھیٹر،  تعبیری فن، ادب، نشرواشاعت، ترجمہ، ملبوسات، پکوان کے آرٹ اور فلموں جیسے شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔ 
فریقین تربیتی پروگرام، ورکشاپس اور سیمینار کا اہتمام کریں گے۔ ایک دوسرے کے یہاں، ثقافتی پروگرام ، فیسٹول اور نمائشوں کا انعقاد کریں گے۔ مختلف ثقافتی شعبوں میں مشترکہ سٹراٹیجک منصوبے قائم کریں گے۔
اس موقع پر دوحہ میں متعین سعودی سفیر شہزادہ منصور بن خالد ، معاون وزیر ثقافت راکان الطوق، سیکریٹری ثقافت فہد الکنعان بھی موجود تھے۔ 

شیئر: