Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھوڑا اچانک کیفے میں گھس گیا

نارتھ یارکشائر...... اپنے مالک سے بھاگا ہوا ایک گھوڑا اچانک ہی ریس کورس میں واقع کیفے میں گھس گیا۔ وہاں بیٹھے لوگ اسے دیکھ کر گھبرا گئے۔ یہ گھوڑا اس طرف چلاآیا جہاں کھانا رکھا ہوا تھا۔ تاہم اسکی آزادی کچھ ہی دیر کی تھی کہ اسکا مالک اسے ڈھونڈتا ہوا کینٹین میں آگیا۔و ہاں کام کرنے والی خاتون نے کہا کہ جب گھوڑا کینٹین میں داخل ہوا تو ہم سب اسے دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔ اس وقت وہ کچھ پریشان لگ رہا تھا۔ حیرت اس بات کی ہے کہ یہ گیلریاں اور کوریڈور سے ہوتا ہوا کینٹین تک پہنچا۔ صبح اس گھوڑے نے ریس میں بھی حصہ لیا اور چوتھے نمبر پر آیا تھا۔ اسکے ٹرینر نے کہا کہ ہمیں یہ خبر نہیں تھی کہ یہ بھاگ کھڑا ہوا ہے۔ کینٹین میں اس وقت کیک رکھے تھے تاہم گھوڑے نے انہیں منہ تک نہیں لگایا۔

شیئر: