Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پاکستان اور انڈیا کے میچ پر میری تجویز پر عمل کرنا چاہیے تھا‘

پاکستان اور انڈیا کی درمیان میچ 15 اکتوبر کو احمدآباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں شیڈول تھا جس کی نئی تاریخ اب 14 اکتوبر ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین مینیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو اُن کی تجویز پر عمل کرتے ہوئے ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹٰیم کے میچ نیوٹرل مقام پر شیڈول کرنے چاہیے تھے۔
نجم سیٹھی کا یہ بیان اتوار کے روز اُس وقت سامنے آیا جب انڈین کرکٹ بورڈ  پر حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) نے ورلڈ کپ میں شیڈول دو لگاتار میچوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔
بی سی سی آئی کی جانب سے ورلڈ کپ شیڈول میں تبدیلیوں پر نجم سیٹھی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’بی سی سی آئی کو میری تجویز پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کے ورلڈ کپ کے میچ نیوٹرل ملک میں کھیلنے دینے چاہیے تھے۔ اب ایک مرتبہ پھر سے وہ شیڈول میں پھنس گئے ہیں اور کچھ روز بعد اِس میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔‘
 
خیال رہے رواں برس اکتوبر اور نومبر میں انڈیا میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر سے تنازع سر اٹھانے لگا ہے۔
ورلڈ کپ میں 9 اکتوبر کو نیدرلینڈز اور نیوزی لینڈ کا میچ حیدرآباد  دکن کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ اُس سے اگلے روز یعنی 10 اکتوبر کو اسی سٹیڈیم میں ہی پاکستان اور سری لنکا کا ڈے اینڈ نائٹ میچ شیڈول ہے۔

دوسری جانب بی سی سی آئی نے ایچ سی اے کو آگاہ کیا ہے کہ اُن کی جانب سے صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ (فوٹو: اے ایف پی)

دو لگاتار میچوں کے باعث ایچ سی اے نے بی سی سی آئی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔
کرکٹ کی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق ایچ سی اے نے بی سی سی آئی کو خبردار کیا ہے کہ دو لگاتار میچوں کے باعث حیدرآباد پولیس نے سکیورٹی کے حوالے سے تحفظات اٹھائے ہیں۔
دوسری جانب بی سی سی آئی نے ایچ سی اے کو آگاہ کیا ہے کہ اُن کی جانب سے صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
خیال رہے اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ورلڈ کپ کا یہ میچ 12 اکتوبر کو حیدرآباد دکن میں شیڈول تھا تاہم بی سی سی آئی نے شیڈول میں تبدیلی کی تھی جس کے بعد اِس میچ کی نئی تاریخ 10 اکتوبر کر دی گئی تھی۔
اسی طرح پاکستان اور انڈیا کی درمیان میچ 15 اکتوبر کو احمدآباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں شیڈول تھا جس کی نئی تاریخ اب 14 اکتوبر ہے۔

شیئر: