Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری انجینیئر مقامی طور پر کافی کی کاشت میں کامیاب

اہل مصر سالانہ 70 ہزار ٹن کافی استعمال کررہے ہیں (فوٹو: الاقتصادیہ)
مصری انجینیئر احمد الحجاوی نے ملک میں زرمبادلہ کی کمی اور شدید اقتصادی بحران کے پیش نظر الاسماعیلیہ کے علاقے میں کافی کی پیداوار میں کامیابی حاصل کی ہے۔
الاقتصادیہ کے مطابق احمد الحجاوی کا کہنا ہے کہ ’ان دنوں درآمدات پر بہت ساری پابندیاں لگی ہوئی ہیں۔ زرمبادلہ کی قلت اور اقتصادی بحران کے باعث افراط زر کی شرح بڑھ گئی ہے۔ 
احمد الحجاوی نے کہا کہ’ بیرون ملک سے کافی کی درآمد کے مسائل سے بچنے کے لیے الاسماعیلیہ کے علاقے میں زرعی فارم میں کافی کی پیداوار شروع کی گئی ہے‘۔  
انہوں نے کہا کہ ’اس سلسلے میں پہلے کئی تجربات کیے گئے تھے مگر ناکامی ہوئی تھی۔ اس مرتبہ نئے انداز سے کام شروع کیا گیا ہے‘۔  
مصری انجینیئر نے بتایا کہ ’کافی کی پیداوار کے لیے ایسی زمین کا انتخاب کیا گیا ہے جس کی مٹی میں تھوڑی سی تیزابیت ہو۔ اس کے علاوہ کافی کے لیے معمولی دھوپ کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔ اہل مصر سالانہ 70 ہزار ٹن کافی استعمال کررہے ہیں‘۔ 
مصر میں کافی کی پیداوار نہ ہونے کے باعث درآمدی کافی پر ہی انحصار کیا جاتا ہے۔ 
احمد الحجاوی کا کہنا ہے کہ ’وہ ڈالر بچانے کے لیے کافی کی کاشت کررہے ہیں۔ انہیں  مزید زرعی زمینوں کی ضرورت ہے تاکہ پیداوار کا دائرہ بڑھایا جا سکے‘۔ 

شیئر: