Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیمار جونیئر کی سعودی ٹیم الہلال انڈیا میں کھیلے گی؟

الہلال فُٹ بال کلب اپنا میچ ممبئی سٹی فُٹ بال کلب کے خلاف پونے میں کھیلے گی۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب کے فُٹ بال کلب الہلال کی ٹیم اپنے سٹار کھلاڑیوں کے ساتھ عنقریب انڈیا میں اُترے گی۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق الہلال کی ٹیم ’ایشین فُٹ بال کانفیڈریشن چیمپیئنز لیگ‘ میں ممبئی سٹی فُٹ بال کلب کے خلاف پونے میں میچ کھیلے گی۔
الہلال کے انڈیا آنے والے کھلاڑیوں میں سٹار برازیلین فُٹ بالر نیمار جونیئر بھی شامل ہوں گے۔ ان کے علاوہ الہلال کی نمائندگی کرنے والے خالیدو کولیبالی، سرغی میلینکوچ ساوچ اور روبین نویز جیسے ’سعودی پرو لیگ‘ کھیلنے والے بڑے کھلاڑی بھی انڈیا میں فُٹ بال کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔
الہلال اور مبئی سٹی فُٹ بال کلب کے علاوہ ٹورنامنٹ کے گروپ ڈی میں ازبکستان اور ایران کی دو ٹیمیں بھی شامل ہیں۔
کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم النصر کو لیگ کے گروپ ای میں جگہ دی گئی ہے جو اپنا پہلا میچ اگلے مہینے تہران میں ایرانی فُٹ بال کلب پریسپولیس کے خلاف کھیلے گی۔
’ایشین فُٹ بال کانفیڈریشن چیمپیئنز لیگ‘ کا پہلا مرحلہ 18 ستمبر سے شروع ہوگا اور اس ٹورنامنٹ میں ٹیموں کو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پہلے مرحلے میں جیتنے والی ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں داخل ہوں گی جو کہ 12 فروری 2024 کو شروع ہوگا۔

شیئر: