پانچ سال تک ٹینس ورلڈ فائنل کا میزبان مملکت، میچز جدہ میں ہوں گے
پانچ سال تک ٹینس ورلڈ فائنل کا میزبان مملکت، میچز جدہ میں ہوں گے
جمعرات 24 اگست 2023 21:28
ٹینس کا یہ فائنل کا چھٹا ایڈیشن ہوگا۔ (فوٹو سبق)
سعودی پروفیشنل ٹینس پلیئرز ایسوسی ایشن (پی ٹی پی) نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹینس فائنل کی میزبانی سعودی عرب کرے گا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پی ٹی پی نے کہا ہے کہ نومبر 2023 سے 2027 تک نیکسٹ جنریشن ٹورنامنٹ کی میزبانی کا اعزاز سعودی عرب کو مل گیا ہے۔ کھیلوں کی وزارت کے زیر اہتمام مقابلے ہوں گے۔
سعودی ٹینس 28 نومبر سے 2 دسمبر 2023 کے دوران پانچ روزہ پہلا فائنل میچ پوگا۔
یہ میچز کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی جدہ میں کھیلے جائیں گے ان میں انڈر 20 میں دنیا کے 8 بہترین کھلاڑی شرکت کریں گے۔ یہ فائنل کا چھٹا ایڈیشن ہوگا۔ اس سے قبل ٹورنامنٹ کے پانچ کامیاب ایڈیشن اٹلی میں ہوچکے ہیں جن میں دنیا کے دس موجودہ بہترین کھلاڑیوں میں سے نو شریک ہوئے۔
سعودی ٹینس فیڈریشن کی چیئرپرسن اریج مطبقانی نے کہا کہ ٹینس کے پروفیشنل کھلاڑیوں کی فیڈریشن کی طرف سے ٹورنامنٹ کے لیے جدہ کا انتخاب ہمارا فخر ہے۔ اتنے اہم مقابلوں کی میزبانی بڑے معنی رکھتی ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں