Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ٹینس پلیئر نیروبی چیمپیئن شپ کےکوارٹر فائنل میں، اسرائیلی حریف کو شکست

کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ برطانیہ کی ’جیڈی کول سے ہوگا(فوڈو العربیہ)
سعودی ٹینس پلیئر یارا الحقبانی نے نیروبی انٹرنیشنل چیمپیئن شپ میں اپنی حریف اسرائیلی کھلاڑی کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ برطانیہ کی ’جیڈی کول سے ہوگا۔ کامیابی کی صورت میں یارا سیمی فائنل تک رسائی ہوسکے گی۔  
یارا الحقبانی سعودی عرب کی سب سے کمسن ٹینس کھلاڑی ہیں اور متعدد بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔
ڈبلیو ٹی اے کی درجہ بندی میں یارا الحقبانی 767 ویں نمبر پر ہیں۔

یارا الحقبانی 2018 سے الاتحاد کلب سے منسلک ہیں(فوٹو ٹوئٹر)

العربیہ نیٹ کے مطابق یارا الحقبانی  نے جونیئر چیمپیئن شپ میں مملکت کی نمائندگی کی ہے۔
یارا الحقبانی پہلی سعودی خاتون ٹینس پلیئر ہیں جو پروفیشنل زمرے میں شامل ہیں۔ وہ 2018 سے الاتحاد کلب سے منسلک ہیں۔ 
یارا الحقبانی نیروبی ٹورنامنٹ میں پہلے راؤنڈ  میں کینیا کی ایلیسیا اویجی اور دوسرے راؤنڈ میں رومانیہ کی مایا فیسان کو ہراچکی ہیں۔
اسرائیلی کھلاڑی رینی نیکیشوف کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ 

شیئر: