Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ہلال احمر نے مسجد الحرام میں انڈونیشی عمرہ زائر کی جان بچا لی

 54 سالہ انڈونیشی مسجد الحرام کے صحن سے گزرتے ہوئے دل کا دورہ پڑا تھا( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی ہلال احمر نے مسجد الحرام میں بر وقت طبی امداد فراہم کرکے انڈونیشی عمرہ زائر کی جان بچا لی۔
سعودی ہلال احمر کے ترجمان عبدالعزیز الصوینع نے  بیان میں کہا کہ’ 54 سالہ انڈونیشی مسجد الحرام کے صحن سے گزرتے ہوئے دل کا دورہ پڑا اور سانس رک گئی‘۔
اخبار 24 کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ ’دل کی حرکت بحال کرنے والی مشین کے ذریعے دل کی حرکت اور تنفس کی بحالی کی کوشش کی گئی جو کامیاب رہی‘۔
ترجمان نے مزید کہا کہ’ طبی معائنے سے پتہ چلا کہ انڈونیشی زائر پہلے سے دل کے عارضے میںمبتال تھا۔ بروقت طبی امداد سے نئی زندگی ملی ہے‘۔
ہلال احمر کی ٹیم نے آکسیجن بھی فراہم کی۔ انڈونیشی عمرہ زائر کو اجیاد جنرل ہسپتال میں داخل کرادیا گیا جہاں انتہائی نگہدداشت کے شعبے میں علاج ہورہا ہے۔

شیئر: