Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ونچ کی نئی شناخت کے لیے دی گئی مہلت میں 30 دن باقی

اس کا مقصد ونچ سروس کا معیار بلند کرنا ہے۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ گاڑیاں اٹھانے اور منتقل کرنے والی ونچ کی نئی شناخت پر عمل درآمد کے لیے دی گئی مہلت 30 روز بعد ختم ہوجائے گی۔ 
اخبار 24 کے مطابق اتھارٹی نے کہا کہ ونچ کی نئی شناخت متعارف کرانے کا مقصد صارفین کو بہتر سہولت فراہم کرنا، گاڑی کی منتقلی کے دوران سلامتی کے تقاضے پورے کرنا، گاڑیوں کی منتقلی کے عمل کو منظم اور قاعدے قانون کے دائرے میں لانا ہے۔
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ سعودیوں کے نام سے غیرملکی اس سروس سے خارج ہوجائیں۔ ونچ سروس کا معیار بلند ہو اور موثر انداز میں انجام دیا جا سکے۔ 
اتھارٹی نے گاڑیاں اٹھانے اور منتقل کرنے والے اداروں اور ان سے وابستہ افراد سے کہا کہ وہ نئے قواعد و ضوابط جاننے سمجھنے اور ان  پر عمل کرنے کے لیے اتھارٹی کی ویب سائٹ سے رجوع کریں۔
اگر کسی کے ذہن میں کوئی سوال ہو تو ویب سائٹ سے رجوع کیا جائے۔ مشترکہ نمبر 19929 پر رابطہ کرکے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ 
یاد رہے کہ ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے نومبر 2022 کے دوران ونچ کی نئی شناخت سے متعلق معلومات جاری کی تھیں ان کے تحت سب کا رنگ یکساں ہوگا۔ 
اتھارٹی نے مطلوبہ معلومات اور علامتوں کی تفصیلات بھی جاری کی تھیں جنہیں ونچ پر تحریر کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ 
 نئے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کے لیے متعلقہ اداروں اور افراد کو ایک سال کی مہلت دی گئی تھی جو 30 روز بعد ختم ہوجائے گی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: