Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر صنعت کا دورہ ترکیہ، اقتصادی شراکت کے فروغ پر تبادلہ خیال

ملاقاتوں میں صنعت و کانکنی کے شعبوں کے امور پر بھی بات چیت کی گئی( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف نے پیر کو ترکیہ کے سرکاری دورے پ پہنچ گئے۔ انقرہ اور استنبول میں وزرا اور سرمایہ کاروں سے ملاقا تیں کی ہیں۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر صنعت نے ترکیہ کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل الب ارسلان بیرقیدار سے ملاقات کی۔
 سعودی عرب اور ترکیہ کی دلچسپی کے متعدد موضوعات خصوصا صنعت و کانکنی کے شعبوں کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ 

سعودی وزیر نے ترکیہ کے وزیر تجارت ڈاکٹر عمر سے بھی ملاقات کی (فوٹو: ایس پی اے)

بندرالخریف نے دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تعاون کے افق کا دائرہ وسیع کرنے کی حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا۔ 
سعودی وزیر نے ترکیہ کے وزیر تجارت ڈاکٹر عمر سے بھی ملاقات کی۔
ترکیہ اور سعودی عرب کی امنگوں کی تکمیل کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی شراکت کے فروغ کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ 

شیئر: