Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور سری لنکا اقتصادی تعاون مضبوط بنانے پر متفق

فیصل بن فرحان نے سری لنکن صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کی ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو کولمبو میں سری لنکا کے صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔
سعودی عرب اور سری لنکا نے اقتصادی تعاون پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے باہمی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ شہزادہ فیصل بن فرحان اتوار کی شب سری لنکا کے سرکاری دورے پر پہنچے تھے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزیر خارجہ نے سری لنکا کے صدر، حکومت اور عوام کے لیے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا اور سری لنکا کی پائدار ترقی، استحکام اور خوشحالی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ اور صدر جمہوریہ سری لنکا نے سری لنکا اور مملکت کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات، انہیں فروغ دینے کے امکانات، دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کے حصول کے طریقوں کا جائزہ لیا۔ باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و بین الاقوامی مسائل بھی زیر بحث آئے ہیں( فوٹو ایس پی اے)

 شہزادہ فیصل بن فرحان نے سری لنکا کے وزیراعظم سے ملاقات میں انہیں سعودی قیادت کی جانب سے خیر سگالی کے پیغام دیے ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ نے مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے مفادات کے حصول کو یقینی بنانے کےطریقوں اور دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔
ملاقات میں ہر سطح پر یکجہتی اور نیا طریقہ کار اپنانے کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و بین الاقوامی مسائل بھی زیر بحث آئے ہیں۔
علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان نے سری لنکن ہم منصب سے بھی ملاقات کی ہے۔ 

مختلف شعبوں میں تعلقات فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا( فوٹو ایس پی اے)

 سرکاری مذاکرات میں مملکت اور سری لنکا کے دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں متعدد سیاسی و سلامتی امور اور متعدد فریقوں کے ساتھ  کئی سطحوں پر یکجہتی بڑھانے کے موضوع پربھی بات چیت ہوئی ہے۔
دونوں مکوں کے وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ کیا۔
 مذاکرات میں سری لنکا میں تعینات سعودی سفیر عبدالناصر الحارثی اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔

شیئر: