سعودی کابینہ کے اجلاس میں متعدد ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام اور فروغ زرعی فنڈ قانون کی منظوری دی گئی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں منگل کو کابینہ کا اجلاس جدہ کے قصر السلام میں منعقد ہوا۔
مزید پڑھیں
-
ایران کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کے منتظر ہیں: سعودی کابینہNode ID: 789726
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ کو زیمبیا، انگولا، سیشلز اور جزائر کوموروس کے سربراہوں سے ملنے والے پیغامات سے آگاہ کیا۔
سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے اجلاس کے بعد بتایا ’ کابینہ نے دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ عالمی تعاون کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا ہے‘۔
’سعودی عرب اقتصادی ترقی اور امن و استحکام کے لیے سازگار حالات کی فراہمی اور مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے سلسلے میں مشترکہ جدوجہد اور کثیر فریقی طریقہ کار کی پالیسی پر گامزن ہے‘۔
کابینہ نے کہا کہ ’سعودی عرب بین الاقوامی معیشت کی خوشحالی کے لیے بھرپور تجارتی تعاون چاہتا ہے۔ جی 20 کے پلیٹ فارم سے اس کا اظہار کیا جارہا ہے۔ سعودی وژن 2030، علاقائی و بین الاقوامی دائروں میں سعودی معیشت کے استحکام کے لیے مختلف اقدامات بھی اسی پالیسی کے تحت ہیں‘۔
کابینہ نے اجلاس کے دوران متعدد امور کے بارے میں 13 قراردادیں منظور کی ہیں۔
اجلاس میں سینٹ ونسنٹ اور گریناڈاز، آزاد ریاست ساموا، جمہوریہ ناورو، جمہوریہ کریباتی، مائیکرونیشیا اور آزاد ریاست پاپوا نیو گنی کے ساتھ سفارتی تعلقات، وزیر اسلامی امور اور یوگنڈا کی اسلامی سپریم کورنسل کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی۔
#فيديو_واس | #خادم_الحرمين_الشريفين يرأس جلسة #مجلس_الوزراء.https://t.co/Bo6izF9Zgo#واس pic.twitter.com/EfU36xmy5Y
— واس الأخبار الملكية (@spagov) August 29, 2023