اسلام آباد...وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی بجٹ کو متوازن اور عوام کیلئے بہتر قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ معیشت پر مثبت اثرات پڑیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بجٹ پر رد عمل میں انہوں نے کہا کہ بجٹ میں زراعت اور کسانوں کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ بھی مسلم لیگ ن کی حکومت پیش کرے گی ۔قبل ازیں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اقتدار کی نہیں بلکہ اقدار کی سیاست کرتی ہے۔ نیک نیتی سے کام کررہے ہیں ۔آج کا پاکستان زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے۔لوگ دیکھ رہے ہیں کہ کون کام کررہا ہے اور کس نے کچھ نہیں کیا۔ پاکستان کی عوام کو جوابدہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو 2013ءمیں گمبھیر وسائل ورثے میں ملے لیکن سخت محنت کی لوگ دیکھ سکتے ہیں کہ ترقیاتی منصوبے شفاف انداز میں تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں۔