بحیرہ احمر میں ایرانی جہاز کی اپیل پر سعودی عرب کی مدد
جمعرات 31 اگست 2023 22:38
جہاز میں عملے کا ایک رکن زخمی ہوگیا تھا۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
سعودی عرب نے جمعرات کو بحیرہ احمر میں ایرانی پرچم بردار جہاز کی اپیل پر عملے کی مدد کی۔
العربیہ نیٹ کے رپورٹر کا کہنا ہے کہ ایرانی پرچم بردار جہاز کے عملے کا ایک شخص زخمی ہوگیا تھا جس کی مرہم پٹی اور علاج کے لیے جہاز کی طرف سے مدد کی اپیل کی گئی تھی۔
سعودی عرب کے متعلقہ حکام نے ایرانی جہاز کی اپیل پر اس کے عملے کو مطلوبہ مدد فراہم کردی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں