اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی اندرون اور بیرون ملک شکایات کے حل کے لیے 24/7 شکایات مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا ہے جو نہ صرف شکایات وصول کرنے کے بعد انھیں متعلقہ اداروں کو ریفر کرے گا بلکہ مانیٹرنگ کا کام بھی کرے گا۔
مزید پڑھیں
-
پاسپورٹ بنوانے والوں کی تعداد میں اضافہ، ترسیل میں تاخیرNode ID: 790516
شکایات مانیٹرنگ سیل کا ویب پورٹل، واٹس ایپ اور یو اے این نمبر کے ذریعے شکایات موصول کرے گا اور شکایات کنندہ کو شکایت کے حل ہونے تک اپڈیٹ رکھنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ اداروں میں شکایت کے متعلق سٹیٹس بھی چیک کرنے کا پابند ہو گا۔
جمعے کونگراں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز جواد سہراب نے اس شکایات مانیٹرنگ سیل کا افتتاح کیا۔
او پی ایف حکام کے مطابق شکایات مانیٹرنگ سیل کے قیام کا مقصد دنیا بھر میں پھیلے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایسا پلیٹ فارم تشکیل دینا ہے جو ان کے مسائل کے جلد از جلد حل کے لیے مختص ہو۔
شکایات کمپلینٹ سیل کا اہم جزو ہے کہ اس میں ایک مخصوص یونیورسل ایکسس فون نمبر +92 51 111 040 040 جبکہ دو واٹس ایپ نمبرز (+92 301 9872195 & +92 306 0329901) مخصوص کیے گئے ہیں جن پر شہری براہِ راست اپنی شکایات مکمل معلومات کے ساتھ شکایات درج کرا سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ ایک ویب پورٹل https://opf.pitb.gov.pk بھی لانچ کیا گیا ہے جس پر اوورسیز پاکستانیز آسانی کے ساتھ لاگ اِن ہو کر اپنی شکایات درج کر سکتے ہیں۔
![](/sites/default/files/pictures/September/36516/2023/opf.png)