Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کون سے سات علاقے پیر سے جمعے تک بارش کی زد میں رہیں گے؟

ریاض اور مدینہ منورہ میں گرد آلود تیز ہوائیں بھی چلنے کی توقع ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’پیر چار ستمبر سے جمعے تک سعودی عرب کے سات علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔‘
عاجل ویب  کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ’ عسیر ریجن میں درمیانے درجے سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ ریجن کی 16 کمشنریاں متاثر ہوں گی۔‘
قومی مرکز کا کہنا ہے ’ جازان میں بارش سے ریجن کی 14 کمشنریاں متاثر ہوسکتی ہیں۔ باحہ ریجن میں  بارش سے دس کمشنریاں متاثر ہوں گی۔‘
’مکہ مکرمہ ریجن میں طائف، الجموم، بحرۃ، قنفذہ، اللیث سمیت 9 کمشنریاں متاثر ہوں گی۔  پیر اور منگل کو بارش ہوگی پھر جمعے کو بھی بارش کا امکان ہے۔‘
قومی مرکز کا کہنا ہے ’ نجران میں پیر سے جمعے تک بارش ہوگی۔ اس کی چار کمشنریاں بارش کی زد میں رہیں گی جبکہ بوندا باندی کا سلسلہ منگل اور بدھ کو ریاض کے علاوہ وادی الدواسر، السلیل، القویعیہ، عفیف اور الافلاج میں بھی رہے گا۔‘
مدینہ منورہ میں پیر کو بارش ہوگی۔ ریجن کی المھد، وادی الفرع اور بدر کمشنریوں میں پیر کو بارش متوقع ہے۔ 
قومی مرکز کا کہنا ہے ’نجران، ریاض اور مدینہ منورہ میں گرد آلود تیز ہوائیں بھی چلنے کی توقع ہے۔‘

شیئر: