Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ، بحرہ، جموم اور الکامل میں سکول بند، بارش کا خدشہ

’محکمہ تعلیم نے مذکورہ شہروں میں تدریسی عمل آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کے خدشے کے باعث مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ بحرہ، جموم اور الکامل میں آج اتوار کو سکول بند رہیں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ تعلیم نے تدریسی عمل آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ ’تمام تدریسی اور انتظامی عملہ آن لائن ڈیوٹی دے گا اور تدریسی عمل معمول کے مطابق ہوگا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’محکمہ موسمیات کی طرف سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق طلبہ اور اساتذہ سلامتی کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے‘۔
ادھر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج اتوار کو مکہ مکرمہ ریجن کے بیشتر شہروں میں تیز ہوا چلے گی‘۔
’مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ گرج چمک  کے ساتھ موسلادھار بارش کے باعث سیلابی ریلوں کا بھی خدشہ ہے‘۔

شیئر: