Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وادی الدواسر میں 3ہزار تربوز تقسیم

وادی الدواسر.... وادی الدواسر کمشنری میں تربوز میلے کی منتظمہ نے شہر کے مشرقی اور مغربی راستوں سے آنے والے مسافروں اور راہگیروں میں 3ہزار سے زیادہ تربوز تقسیم کئے۔ انتظامی کمیٹی کے نگراں غازی المسعری نے بتایا کہ 1431ھ میں تربوز میلہ شروع کیا گیا تھا۔ تب سے ہر سال اس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی اس میں دلچسپی لے رہے ہیںاور پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔

شیئر: