Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں خود کش حملہ ،18ہلاک

کابل...افغانستان میں ہفتے کی صبح خودکش حملے میں 18 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے دھماکے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کار میں سوار خودکش بمبار نے صوبہ خوست میں افغان پولیس اور امریکی فورسز کے قافلے کو مرکزی بس اسٹیشن کے نزدیک نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔ دھماکے میں مرنے اور زخمی ہونے والے عام شہری ہیں۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ اس سے قبل طالبان نے قندھار میں افغان ایئربیس پر حملہ کرکے 15 فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔

 

شیئر: