نئی دہلی....کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی ہفتے کو ٹھاکروں اور دلتوں کے درمیان فساد سے متاثرہ شہر سہارنپور روانہ ہوگئے ہیں تاہم حکام نے کہا کہ وہ انہیں ضلع میں داخل نہیں ہونے دینگے۔ ریاست کے سیکریٹری داخلہ منیش پرساد مشرا نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ راہول کو داخلے سے پہلے ہی روک دیگی۔ خیال ہے کہ راہول شام کو سہارنپور پہنچ کر متاثرہ دیہات جائینگے۔ سہارنپور ضلعی کانگریس کے سربراہ ششی ولی نے کہا کہ ہم اپنے پروگرام کے مطابق عمل کررہے ہیں۔ کانگریس کے نائب صدر شبیر پور گاﺅں میں ان دلت خاندانوں سے ملاقاتیں کرینگے جنہیں ٹھاکروں نے جلادیئے ہیں۔ وہ پروگرام کے مطابق اسپتال میں زخمی دیہاتیوں کی بھی عیاد ت کرینگے۔ ریاستی حکومت نے سینیئر رہنماﺅں سے کہا ہے کہ وہ ضلع سہارنپور کی سرحدی چیک پوسٹ پر پہنچ جائیں تاکہ راہول گاندھی کو داخلے سے روکا جاسکے۔ ریاستی وزیر داخلہ نے کہا کہ ضلع میں دفعہ 144نافذہے۔ ہم راہول گاندھی سے درخواست کرینگے کہ وہ ضلع میں داخل نہ ہوں۔