امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو مشرق وسطیٰ کے اپنے پہلے دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق مارکو روبیو تل ابیب کے قریب بین گوریون ہوائی اڈے سے ریاض کے لیے روانہ ہوئے تھے، جہاں وہ اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سمیت سعودی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
مارکو روبیو یوکرین پر ماسکو کے حملے کے خاتمے کے لیے آنے والے دنوں میں امریکی اور روسی حکام کے درمیان براہ راست مذاکرات کی تیاری کے لیے ایک وفد کی سعودی عرب میں قیادت کر رہے ہیں۔
یہ دورہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان گزشتہ ہفتے کی ٹیلی فونک گفتگو کے بعد ہو رہا ہے، جس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہماری متعلقہ ٹیمیں فوری طور پر مذاکرات شروع کرنے پر راضی ہیں۔