Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

14 برس کا لڑکا ٹک ٹاک کا وائرل چیلنج پورا کرتے ہوئے ہلاک

ہیرس کی والدہ سمجھتی ہیں کہ اُن کے بیٹے کی موت تیز مصالحے والے چپس کھانے کے باعث ہوئی ہے۔ (فوٹو: گیٹی امیجز)
امریکہ میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں 14 برس کا لڑکا ٹک ٹاک کا ’وَن چِپ چیلنج‘ پورا کرتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔
 امریکی ریاست میساچوسٹس سے تعلق رکھنے والے ہیرس وولوبا نامی لڑکے کی موت جمعے کو ٹک ٹاک کا ٹرینڈ چیلنج ’وَن چِپ چیلنج‘ پورا کرتے ہوئے ہوئی۔
وَن چِپ چیلنج ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ایک نیا ٹرینڈنگ چیلنج ہے جس میں شرکا تیز مصالحے والے ٹورٹیلا چپس کھاتے ہیں اور اسے بغیر پانی پیے زیادہ سے زیادہ دیر تک کھانے کی ویڈیو بناتے ہیں۔
 
ہیرس وولوبا نامی لڑکے کی والدہ نے مقامی میڈیا ’این بی سی 10‘ کو بتایا کہ اُن کے بیٹے نے سکول میں شدید تیز مصالحے والے پیکوئی چپس کھائے جس کے باعث اُس کے پیٹ میں درد ہونے لگ پڑی۔ ہیرس کے اہلخانہ انہیں سکول سے گھر لائے جہاں اُن کی طبیعت میں بہتری آئی، تاہم کچھ دیر بعد جب وہ باسکٹ بال کے ٹرائی آؤٹ کے لیے جانے لگے تو بے ہوش ہو گئے۔
ہیرس کے بے ہوش ہونے کے بعد انہیں قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں اُن کی موت واقع ہو گئی۔
ہیرس کی والدہ سمجھتی ہیں کہ اُن کے بیٹے کی موت تیز مصالحے والے چپس کھانے کے باعث ہوئی ہے تاہم ابھی تک ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ نہیں آئی اور موت کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔
دوسری جانب پیکوئی چپس کی کپمنی نے اپنی ویب سائٹ پر ہدایات لکھی ہوئی ہیں جن میں یہ درج ہے کہ چپس کھانے سے صحت پر اثر پڑ سکتا ہے۔
 

شیئر: