سڈنی .... مغربی آسٹریلیا کے دور دراز علاقے میں ماہی گیر اس وقت خوفزدہ ہوگئے جب ایک بہت بڑا مگر مچھ انکی کشتی کا پیچھا کرنے لگا۔ 5میٹر طویل یہ مگر مچھ دریائے ارد کے کنارے دیکھا گیا تھا۔ جیسے ہی انکی چھوٹی سی کشتی مگر مچھ کے قریب سے گزری مگر مچھ اس پر چڑھ دوڑنے کیلئے تیار ہوگیا۔ خوش قسمتی سے یہ ماہی گیر بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ اس دریا میں بڑے بڑے مگر مچھ پائے جاتے ہیں۔ ماہی گیروں کو اس بات کی خبر نہیں تھی کہ ایک بڑا مگر مچھ انہیں شکار کرنے والا ہے۔ اس نے پانی میں سر چھپا رکھا تھااور جیسے ہی کشتی قریب سے گزری کشتی میں بیٹھے 3ماہی گیروں کا پیچھا کرنے لگے۔ انہوں نے کشتی کی رفتار تیزکرکے جان بچائی۔