Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئی خفیہ یا نیا ٹیکس نہیں لگایا،اسحاق ڈار

اسلام آباد...وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ ہماری اولین ترجیح پاکستان کی معاشی حالت کو مستحکم کرنا ہے۔ہفتے کو اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ آئندہ بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کے لئے زیادہ رقم رکھی گئی ہے۔ جاری اخراجات کو افراط زر سے بڑھنے نہیں دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی پر براہ راست کوئی نیا یا خفیہ ٹیکس نہیں لگایا۔ 500 ارب روپے کے ٹیکس لگانے کا تاثر غلط ہے۔ 120 ارب روپے کے ٹیکس لگائے ہیں اور 33 ارب روپے کا ریلیف دیا گیا ۔ اسحٰق ڈار نے کہا سوشل میڈیا پر پڑھا کہ دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا حالانکہ ہم نے ایک چیز بھی نہیں بڑھائی اور نہ دودھ کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ کوئی قرض دینے کو تیار نہیں تھا۔ اب معیشت ترقی کررہی ہے۔سرمایہ کاری میںاضافہ ہو رہا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ آئندہ برس 10 ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار ہمارا ہدف ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ آئندہ برس چھٹا بجٹ پیش کر کے تاریخ رقم کریں گے۔ چھٹا بجٹ پیش کرنے کے لئے کسی ترمیم کی ضرورت نہیں۔ نگران حکومت کو یہ حق نہیں دینا چاہئیے۔

 

شیئر: