صوبہ خیبرپختونخوا میں واقع یونیورسٹی آف سوات نے ’رولز کی خلاف ورزی‘ کرنے پر 16 طلبہ کو ایک سال کے لیے نکال دیا ہے جبکہ انہیں امتحان میں بیٹھنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔
جمعرات کو یونیورسٹی آف سوات کے اسسٹنٹ رجسٹرار کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رولز کی خلاف ورزی کرنے پر یہ فیصلہ سنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سوات یونیورسٹی کے ایک طالب علم نے مبینہ ہراسانی کی شکایت کے باعث کلاس کے باہر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی درخواست دی تھی جس پر وائس چانسلر نے اس طالب علم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کروایا تھا۔
مزید پڑھیں
-
پشاور یونیورسٹی میں گارڈ کی فائرنگ سے سکیورٹی سپروائزر ہلاکNode ID: 748046
-
پاکستان نے افغان طلبا و طالبات کے لیے تعلیم کے دروازے کھول دیےNode ID: 793656