Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب دنیا کے 10 مصروف ترین انٹرنیشنل ٹریکس میں سرفہرست

جدہ اور افریقہ کے درمیان پروازیں تعداد کے حوالے سے سب سے زیادہ ہیں (فوٹو: سبق)
سعودی عرب آنے جانے والی پروازیں دنیا کے 10 مصروف ترین انٹرنیشنل ٹریکس میں سرفہرست ہیں۔
سبق ویب کے مطابق فضائی کمپنیوں اور ایئرپورٹس کے ڈیٹا میں مہارت رکھنے والے بین الاقوامی ادارے او اے جی نے  اپنی رپورٹ میں کہا کہ ’عرب ممالک اور براعظم افریقہ میں جدہ اور افریقہ کے درمیان آنے جانے والی پروازیں تعداد کے حوالے سے سب سے زیادہ ہیں۔‘ 
ریاض اور قاہرہ کے درمیان آنے جانے والی پروازوں کی تعداد دوسرے نمبر اور کویت، قاہرہ کے درمیان آنے جانے والی پروازیں تیسرے نمبر پر ہیں۔ 
او اے جی کا کہنا ہے’ اگست 2023 کے دوران  جدہ، قاہرہ اور قاہرہ، جدہ کی پروازیں مصروف ترین انٹرنیشنل ٹریکس کے حوالے سے دوسرے نمبر پر رہیں۔ ہانگ کانگ اور تائپی ٹریک سے معمولی فرق رہا۔‘ 
ریاض دبئی آنے جانے والی پروازوں کی تعداد انٹرنیشنل ٹریک کے حوالے سے 8 ویں نمبر پر ہیں۔
نیویارک اور لندن ٹریک پر آنے جانے والی پروازوں سے 6500 نشستوں کا فرق ریکارڈ کیا گیا ہے۔ نیویارک لندن آنے جانے والی پروازوں کی تعداد انٹرنیشنل ٹریک کے حوالے سے ساتویں نمبر پر ہے۔ 

شیئر: