Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرق وسطی کی فضائی کمپنیاں 90 نئے طیارے حاصل کریں گی

مسافروں کی آمد ورفت میں 31.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے (فوٹو: سبق)
انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ’ایاٹا‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2023 کی دوسری سہ ماہی کے دوران مشرق وسطی میں مسافروں کی آمد ورفت میں 31.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق مشرق وسطی مسافروں کی تعداد کے حوالے سے عالمی مارکیٹ میں سرفہرست ہے۔
ایاٹا کا کہنا ہے’ 2023 کی دوسری سہ ماہی کے دوران مشرق وسطی کی فضائی کمپنیوں میں کارگو سروس 3.1 فیصد کم ہوئی ہے, یہ کمی 2022 کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں ہے‘۔ 
ایاٹا کی رپورٹ کے مطابق 2023 کے دوران مشرق وسطی کی فضائی کمپنیاں مجموعی طور پر 90 نئے طیارے حاصل کریں گی۔ 
 
رپورٹ میں کہا گیا کہ’ متحدہ عرب امارات نے 2019 کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں  سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے دوران سفری سرگرمیوں میں 17.2 فیصد شرح نمو ریکارڈ کرائی ہے جوغیر معمولی ہے‘۔ 
  ایاٹا نے جائزے میں بتایا کہ’ مشرق وسطی میں سال روں کی دوسری سہ ماہی کے دوران سفری سرگرمیوں میں غیرمعمولی تیزی دیکھنے میں آئی ہے‘۔ 

شیئر: