Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئر سیال کی دمام سے اسلام آباد اور لاہور کےلیے براہ راست پروازیں

دمام کےلیے ہفتے میں دو پروازیں چلائی جائیں گی (فوٹو: ٹوئٹر ایئر سیال)
پاکستان کی نجی فضائی کمپنی ایئر سیال نے سعودی عرب کے شہر جدہ کے بعد اب دمام سے اسلام آباد اور لاہور کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کیا ہے۔
ایئرسیال نے ٹویٹر پر بیان میں کہا کہ ’جدہ کے بعد ہم نے دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اسلام آباد اور لاہور کے لیے براہ راست پروازوں  کے ساتھ فلائٹ آپریشن شروع کیا ہے‘۔
ایئرسیال نے یکم اگست سے دمام کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ ہفتے میں دو پروازیں چلائی جائیں گی۔
دمام  ایئرپورٹ کمپنی نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک ویڈیو میں شیئر کی ہے جس میں دمام ایئرپورٹ پر پہلی پرواز کی آمد پر مسافروں کا خیرمقدم کرتے دیکھا جا سسکتا ہے‘۔
دمام انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئرسیال کے طیارے کو واٹر کینن کی سلامی دی گئی جو پہلی پرواز یا نئے طیارے کے لیے دی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایئر سیال نے 29 مارچ سے جدہ کےلیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اب اس نے اپنے فلائٹ آپریشن کو وسعت دی ہے۔
پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے شروع کی گئی ایئرسیال ملک کی تیسری نجی ایئرلائن ہے۔ دسمبر 2020 میں شروع کی گئی ایئرلائن سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ملکیت ہے۔

شیئر: