مسافر کس صورت میں ٹیکسی کا کرایہ ادا کرنے کا پابند نہیں؟
یہ ضابطہ پبلک، فیملی اور ایئرپورٹ ٹیکسی سب پر لاگو ہوگا (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں ٹیکسی سروس کے حوالے سے جو نیا لائحہ عمل جاری کیا گیا ہے اس میں کہا گیا کہ’ اگر ڈرائیور نے سواری کو بٹھا کر میٹر سٹارٹ نہ کیا تو مسافر مفت سفر کرے گا، کرایہ دینے کا پابند نہیں ہوگا۔
اخبار 24 کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ کے نئے قوانین کے مطابق یہ ضابطہ پبلک، فیملی اور ایئرپورٹ ٹیکسی سب پر لاگو ہوگا۔
نئے لائحہ عمل میں ٹیکسی میں آگ بجھانے والا سیلنڈر، فرسٹ میڈیکل ایڈ بکس، سٹپنی، ٹائر تبدیل کرنے کا سامان آلات اور انتباہی تکون کی موجودگی ضروری ہے۔
علاوہ ازیں گاڑی اندر اور باہر سے صاف ستھری ہونی چاہیے۔ نمبر پلیٹ لگی ہو۔ گاڑی کے اندر سگریٹ نوشی پر پابندی کی علامت موجود چسپاں ہوں۔
نئے لائحہ عمل میں یہ بھی کہا گیا کہ’ ڈرائیور گاڑی خالی ہونے کی صورت میں سروس سے انکار کا مجاز نہیں‘۔
نئے لائحہ عمل میں ایسی صورتوں کا بھی تذکرہ ہے جب ڈرائیور سروس دینے سے معذرت کرسکتا ہے۔