Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملائیشیا کے وزیر خارجہ کا رابطہ

علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو ملائیشیا کے ہم منصب ڈاکٹر زمبری عبدالقادر نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق  رابطے کے دوران وزرائے خارجہ نے باہمی تعاون کے تعلقات اور دونوں برادر ملکوں کی امنگوں کو پورا کرنے کےلیے انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے۔
علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی اہم ترین پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: