Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

25 سال سے میتوں کو غسل دینے والے سابق سعودی ریفری انتقال کرگئے

حسن البحیری نے بتایا تھا کہ انہیں اپنی ایک غلطی پر پچھتاوا ہے (فائل فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب کے سابق بین الاقوامی ریفری حسن البحیری کا بدھ کو 66 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
عاجل ویب کے مطابق حسن البحیری نے اپنے کیریئر کا آغاز المذنب کمشنری کے التقدم کلب میں کھلاڑی کی حیثیت سے کیا ۔ اس کے بعد 17 سال تک ریفری کی حیثیت سے کام  کیا۔  
 1997 میں الاھلی اور النصر ٹیموں کے درمیان ہونے والے مقابلے میں تکنیکی غلطی پر رضاکارانہ طور پر ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ 
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے الاخباریہ کو انٹرویوں میں بین الاقوامی ریفری حسن البحیری نے بتایا تھا کہ’ انہیں اپنی ایک غلطی پر پچھتاوا ہے وہ اس کا مداوا 25 سال سے میتوں کو مفت غسل دے کر رہے ہیں‘۔ 
 حسن البحیری کا کہنا تھا کہ’ النصر اور الاھلی  کے درمیان میچ میں ایک کھلاڑی کے تشدد سے حریف ٹیم  کے کھلاڑی کا ہاتھ ٹوٹ گیا تھا۔ اس میچ میں ریفری کے فرائض انجام دے رہا تھا۔ جان بوجھ کر میں نے قصور وار کی غلطی نظر انداز کر دی تھی‘۔
’ضمیر نے ملامت کی تو اسی دن ریٹائر ہو گیا اور اپنی غلطی کی تلافی کے لیے میتوں کو مفت غسل دینے کا کام شروع کردیا اور اب تک یہ کام کر رہا ہوں‘۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے یقین ہے کہ جب میری موت آئے گی تو ایک لمحہ بھی آگے پیچھے نہیں ہو گا‘۔ 

شیئر: