Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی جانب سے لیبیا کے سیلاب زدگان کی امداد 

سیلاب زدگان کیے لیے خوراک اوردیگر امدادی اشیا ارسال کی جائیں گی(فوٹو، ٹوئٹر)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے لیبیا کے سیلاب زدگان کے لیے کھانے پینے کی اشیا اور امدادی سامان فراہم کرنے کے احکامات صارد کردیے ہیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی قیادت نے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کو شاہی فرمان پر عمل درآمد کے لیے کہا ہے۔ 
شاہ سلمان مرکز کے  سربراہ ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نے بتایا کہ لیبیا کے ہلال احمر اور وہاں امدادی مشن انجام دینے والی متعدد بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ یکجہتی پیدا کرکے لیبیا کے متاثرین کو امداد پیش کی جائے گی۔ 
ڈاکٹر الربیعہ نےکہا کہ سعودی عرب ہمیشہ سے ہی قدرتی آفات اور بحرانوں سے دوچار ہونے والے برادر اور دوست ممالک کے ساتھ آزمائش کی اس گھڑی میں تعاون کرتا رہتا ہے۔ لیبیا کے سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان کی فراہمی کا شاہی حکم اسی پالیسی کا حصہ ہے۔ 

شیئر: