جمعرات کو کولمبو میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے اعصاب شکن مقابلے میں سری لنکا نے پاکستان کو دو وکٹوں سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
اس اعصاب شکن مقابلے میں جہاں کئی دلچسپ موڑ آئے وہیں پاکستان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر زمان خان نے شائقینِ کرکٹ کے دل جیت لیے۔
زمان خان پاکستان کو میچ تو نہ جتوا سکے لیکن وہ آخری گیند تک اپنی ٹیم کے لیے لڑتے رہے۔
مزید پڑھیں
-
کندھے کی انجری کے باعث نسیم شاہ ایشیا کپ سے باہر ہوگئےNode ID: 795466
زمان خان کا قومی کرکٹ ٹیم کے لیے ڈیبیو بھی اتفاقیہ ہوا۔ انہیں نسیم شاہ کے انجرڈ ہونے کے بعد ایشیا کپ کے باقی میچوں کے لیے پاکستان سے سری لنکا بلایا گیا تھا۔
سری لنکا کے خلاف اہم ترین میچ میں انہوں نے 6 اوورز میں کوئی وکٹ حاصل کیے بغیر 39 رنز دیے۔
جب سری لنکا کو آخری اوور میں 8 رن درکار تھے تو کپتان بابر اعظم نے زمان خان کو اوور دینے کا فیصلہ کیا لیکن ناقص فیلڈنگ کے باعث پاکستان کو ہار مل گئی۔
میچ کے اختتام پر زمان خان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائے اور رو پڑے جس کے بعد شاہین شاہ آفریدی سمیت ٹیم کے باقی کھلاڑیوں نے انہیں حوصلہ دیا۔
اسی سلسلے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر زمان خان کے بارے میں کرکٹ کے دلدادہ افراد تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں۔
کرکٹ کی ویب سائٹ کرک ٹریکر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’زمان خان، آپ نے ہمارے دل جیت لیے ہیں۔‘
Zaman Khan, you've won our hearts
: Disney + Hotstar pic.twitter.com/ed6USnvURd
— CricTracker (@Cricketracker) September 14, 2023
عنبرین نے اس سلسلے میں لکھا کہ ’زمان خان رو کیوں رہے ہیں؟ یہ حقیقی ہیرو ہیں۔ ایک شاندار بولر ہیں، وہ پی ایس ایل میں بھی شاندار رہے ہیں۔‘
Why is Zaman khan crying?? He’s a real Hero. A fantastic bowler, he has been amazing in PSL too pic.twitter.com/sXZbSiuPiF
— Ambreeeen.. (@Nostalgicc_A) September 14, 2023
روحا ندیم نے فاسٹ بولر کی تعریف کرتے ہوئے ٹویٹ کی کہ ’اگر اپنے پہلے انٹرنیشنل اوور میں زمان خان ایسے بولنگ کر سکتے ہیں تو سوچیں جب انہیں کھیل کا تجربہ ہوگا تو وہ کیسے بولنگ کریں گے۔‘
If Zaman Khan can bowl like this in his first intl’ ODI, imagine what he will achieve with just a bit of game exposure. #pakvsl
— Roha Nadeem (@RohaNadym) September 14, 2023
عبداللہ لکھتے ہیں کہ ’ہمیں زمان کی صورت میں ہیرا مل گیا ہے۔‘
We have found a gem in Zaman Khan.
— Abdullah (@michaelscottfc) September 14, 2023
دوسری جانب سوشل میڈیا پر یہ بحث بھی دیکھنے میں آ رہی ہے کہ جب زمان خان نے میچ کی آخری گیند کروائی تو نان سٹرائیکر اینڈ پر موجود سری لنکن بیٹر متھیشا پتھیرانا زمان کے گیند کروانے سے پہلے ہی کریز سے باہر تھے۔
اگر وہاں زمان انہیں رن آؤٹ یعنی منکڈ کر دیتے تو سری لنکا میچ ہار جاتا کیونکہ آخری بیٹر مہیش تھیکشانا انجری کے باعث بیٹنگ نہ کرنے آتے۔
اس بارے میں معروف کرکٹ کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’کیا ایسا نہیں ہو سکتا تھا کہ زمان خان بولر کے اینڈ پر رَن آؤٹ (منکڈ) کے بارے میں محتاط رہتے، پتھیرانا کریز سے باہر تھے۔‘
Shouldn't Zaman Khan have been alert to the possibility of a run-out ar the bowler's end? Pathirana was outside the crease.
— Harsha Bhogle (@bhogleharsha) September 14, 2023
احتشام الحق نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’میچ کو غیر اخلاقی طریقے (منکڈ کر کے آؤٹ کرنے) سے جیتنے سے بہتر ہے کہ آپ عزت سے میچ ہار جائیں۔‘
You better lose the game with grace, rather than choosing cheap ways to win it. pic.twitter.com/tJNlTE3KGR
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) September 14, 2023
نبراز رمضان نے تبصرہ کیا کہ ’یوں تو منکڈ قانون کے مطابق ہے لیکن زمان خان نے نان سٹرائیکر اینڈ پر کھلاڑی کو منکڈ نہ کرنا بہتر سمجھا۔ ہار کو عزت پر فوقیت دی۔ نوجوان بولر نے شاندار کام کیا۔‘
Even though it is well within the law but Zaman Khan preferred NOT to Mankad the non-striker on the last ball. Defeat over disgrace. Brilliant from the rookie. #Sportsmanship
Your thoughts? Do you think Zaman should have ran non-striker out? pic.twitter.com/1cMRcH8Nvp
— Nibraz Ramzan (@nibraz88cricket) September 15, 2023