Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سارہ شریف کے والدین کی گرفتاری، سانپوں کے ڈسنے سے اموات اور پی آئی اے کے معاشی بحران سمیت گذشتہ ہفتے پاکستان کی خبریں

پاکستان میں گذشتہ ہفتے سارہ شریف کے والد، سوتیلی ماں اور چچا کی برطانیہ میں گرفتاری، بلوچستان میں سانپوں کے ڈسنے سے اموات میں اضافے، ای گیمر ارسلان کے ویزا مسائل، ایبٹ آباد میں ڈولی سے گر کر خاتون کی ہلاکت اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے معاشی بحران سے متعلق خبریں قارئین کی توجہ کا مرکز رہیں۔
برطانیہ پہنچے پر سارہ شریف کے والد، سوتیلی والدہ اور چچا گرفتار
برطانوی بچی سارہ شریف کے پاکستان میں روپوش والد عرفان شریف، سوتیلی والدہ بینش بتول اور عرفان شریف کے ایک بھائی فیصل ملک پاکستان سے برطانیہ پہنچتے ہی ایئرپورٹ سے گرفتار ہوگئے ہیں۔
سکائی نیوز کے مطابق سارہ شریف کے قتل کی تفتیش کے سلسلے میں برطانوی پولیس کو مطلوب تینوں افراد بدھ کی رات لندن کے ’گیٹ وِک ایئرپورٹ‘ پہنچے۔
سرے پولیس کے ڈیٹیکٹیو مارک چیمپمین کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ’41 سالہ اور 28 سالہ دو مرد اور ایک 29 سالہ خاتون کو 10 سالہ بچی کے قتل کے شبہے میں دبئی سے آنے والے جہاز سے سے اترتے ہی گرفتار کر لیا گیا ہے۔‘
مزید پڑھیں

ڈی ایچ او ڈیرہ بگٹی کے مطابق ’سانپ کے کاٹنے کے زیادہ تر واقعات اپریل سے اکتوبر کے دوران رپورٹ ہوتے ہیں‘ (فوٹو: ڈاکٹر اعظم بگٹی)

بلوچستان: خطرناک سانپوں نے 13 افراد کو ڈس لیا، ’چار گھنٹے میں علاج نہ ہو تو موت یقینی ہے

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں دو روز کے دوران 13 افراد کو سانپ نے ڈس لیا جن میں سے ایک کی موت بھی ہوگئی۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چند متاثرین کو انتہائی زہریلے سانپوں نے کاٹا تھا جنہیں بڑی مشکل سے بروقت طبی امداد دے کر بچا لیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈیرہ بگٹی ڈاکٹر محمد اعظم بگٹی کے مطابق ’ضلع میں اپریل سے اب تک سانپ کے ڈسنے کے 39 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں


ارسلان ایش نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے ویزا کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرے۔ فوٹو: ارسلان ایش/ ٹوئٹر

کاش میرے پاس پاکستانی پاسپورٹ نہ ہوتا،‘ ای گیمر ارسلان ایش کے ویزا مسائل

ارسلان ایش ایک پروفیشنل ای گیمر ہیں۔ وہ ان دنوں مایوس ہیں، دُکھی ہیں کیونکہ حکومتی سرپرستی نہ ہونے اور ویزا کے حصول میں دشواری کے باعث ان کے لیے عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
وہ ایک ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے چار بار ایوو چیمئن شپ اپنے نام کی ہے اور ان کی ان کامیابیوں کے باعث بہت سے نوجوانوں نے ای گیمنگ کا بطور کیریئر انتخاب کیا۔
مزید پڑھیں

مقتول کے بیٹے نے خاتون کی موت کو حادثہ قرار دے کر کسی شخص کے خلاف قانونی کارروائی کرنے سے معذرت کرلی۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)

ڈولی سے گر کر خاتون ہلاک، ’حادثہ لِفٹ آپریٹر کی جلد بازی کے باعث پیش آیا‘

ایبٹ آباد کے گاؤں دیسال میں ایک معمر خاتون ڈولی (چیئر لفٹ) سے گر کر ہلاک ہوگئیں۔
خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد کے گاؤں دیسال میں ایک خاتون ڈولی سے گہری کھائی میں جا گریں اور بعدازاں ہسپتال میں دم توڑ گئیں۔
 پولیس کے مطابق معمر خاتون اپنے بیٹے کے ہمراہ ڈولی میں بیٹھ رہی تھیں کہ اس دوران ان کا پاؤں پھسل گیا اور وہ کھائی میں گر گئیں۔
مزید پڑھیں

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ قومی ایئرلائن کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا ہے (فوٹو: اے ایف پی)

پی آئی اے کا معاشی بحران، کیا خلیجی ممالک سمیت دیگر آپریشنز بند ہوں گے؟

مالی مشکلات اور بڑھتے خسارے کی شکار پاکستانی کی قومی ایئر لائن پی آئی اے میں مالی بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔
ایئر لائن کو حکومت کی جانب سے انٹرسٹ سپورٹ پروگرام کی مد میں رقم کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے جس کے بعد ایئر لائن کا آپریشن بری طرح متاثر ہو رہا ہے اور کئی طیاروں کی تکنیکی خرابی کی وجہ سے پرواز بھی بند ہیں۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے ایک سینیئر افسر نے اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’قومی ایئر لائن اس وقت اپنے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہے۔ پی آئی اے کو قرض کے سود کی ادائیگی کے لیے اتحادی حکومت کی جانب سے انٹرسٹ سپورٹ پروگرام کے 23 ارب روپے نہیں ملے ہیں۔ جس کے باعث اب ایئر لائن کے لیے اپنے آپریشنز جاری رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں

شیئر: