جازان ریجن میں قات اور حشیش سمگل کرنے کی کوشش ناکام
ضبط کی جانے والی منشیات کو متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے سرحدی محافظوں نے جازان ریجن کے الدائر سیکٹر میں 200 کلو گرام قات( نشہ آور پتے) سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
ایک دوسری کارروائی کے دوران 15 کلو گرام حشیش سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس یی اے کے مطابق ابتدائی قانونی کارروئی کے بعد ضبط کی جانے والی منشیات کو متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا۔
علاوہ ازیں مدینہ ریجن کے علاقے ینبع میں پولیس نے تین غیر ملکیوں منشیات کی تشہیر کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ’ زیر حراست ملزمان بنگلہ دیشی ہیں۔ ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا‘۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ اف ناکوٹکس کنٹرول نے ریاض سے چار شہریوں کو نشہ آور اشیا کی تشہیر اور فروخت کرنے کی کوشش پر حراست میں لیا ہے۔
ابتدائی قاونی کارروائی کے بعد ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا۔