بریدہ.... قصیم ریجن میں محکمہ ٹریفک کے سربراہ کرنل عارف الحسون نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں قصیم ، مدینہ منورہ ہائی وے پر 5بسوں کے درمیان حادثہ کی بنیادی وجہ موسم کی خرابی ہوسکتا ہے۔ جمعہ کو 5بسوں کے درمیان حادثے کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق اور80زخمی ہوئے تھے۔ کرنل ا لحسون نے عکاظ اخبار کو بتایا کہ بسوں کے درمیان حادثے کے اسباب معلوم کئے جارہے ہیں تاہم موسم کی خرابی بنیادی وجہ معلوم ہوتاہے۔ قصیم ریجن کے محکمہ ٹریفک نے اطلاع ملتے ہی حادثے کے متعلق کارروائی شروع کردی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہائی وے پر سفر کرتے وقت انتہائی محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔