مکہ، مدینہ اور جدہ میں تیز ہوا چلنے کا امکان
’ہوا 60 کلو میٹر رفتار سے چلے گی جس کے باعث غبار اٹھنے کا امکان ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجن میں آج منگل اور کل بدھ کوتیز ہوا چلنے کا امکان ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ماہرین نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ جدہ، جموم اور رابغ میں 60 کلو میٹر رفتار کی ہوا چلے گی‘۔
’ادھر مدینہ منورہ شہر کے علاوہ ینبع اور الرایس میں بھی یہی کیفیت ہوگی جس کے ساتھ گرد بھی اٹھنے کا امکان ہے‘۔
’سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں بالائی مقامات اور ہائی وے کے علاوہ کھلے علاقے ہوں گے جہاں گرد کی وجہ سے حد نگاہ متاثر رہے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’دونوں ریجنوں میں تیز ہوا بحیرہ روم سے آرہی ہے جہاں موسمی تغیرات نمودار ہو رہے ہیں‘۔