بعض فضائی یا سیاحتی کمپنیاں تعطیلات کے دوران مختلف اقسام کے سیاحتی وتفریحی پیکجز کا اعلان کرتی ہیں جس سے سفری اخراجات میں نہ صرف کمی آتی ہے بلکہ بچت بھی کی جاسکتی ہے۔
اگر آپ زیادہ سفر کرتے ہیں خواہ وہ کام کی غرض سے ہو یا تفریحی، اس صورت میں بھی اگر آپ سفری آفرز سے استفادہ کریں تو آپ کو کافی بچت ہوسکتی ہے۔
مناسب فضائی کمپنی اور ہوٹل کا انتخاب:
فضائی ٹکٹ کے لیے کافی رقم درکار ہوتی ہے جبکہ رہائش کی غرض سے ہوٹل کے اخراجات کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے۔
اس حوالے سے مناسب فضائی کمپنی اور کم اخراجات والے ہوٹلز کا انتخاب کیا جائے جو آپ کے بجٹ سے اضافی نہ ہو۔
متبادل رہائشی ہوٹل کی تلاش:
محدود بجٹ میں رہتے ہوئے بیرون ملک سفر کے لیے مناسب تیاری کی اشد ضرورت ہوتی ہے تاکہ تفریح سے بہتر طور پر لطف اندوز ہوسکیں۔
اس کے لیے مختلف امور پر غور کرنا ضروری ہے جس میں مناسب رہائش کے لیے ہوٹل کا انتخاب بھی بہت اہم ہے۔
جس جگہ کے سفر کا تعین کیا جائے وہاں کے رہائشی ہوٹلوں کے بارے میں معلومات حاصل کریں (فائل فوٹو: پِکسابے)
محدود بجٹ کے لیے سیاحتی مقام کا انتخاب:
سب سے پہلے اس بات کا یقین کرلیں کہ جن دنوں آپ تفریحی سفر پر نکلنے کا ارادہ کر رہے ہوں وہ ایسا وقت نہ ہو جب سیاحتی سیزن عروج پر ہوتا ہے۔
محدود بجٹ میں تفریحی پروگرام کے لیے وقت کا تعین کرنے کے بعد آپ کو چاہیے کہ مناسب ہوٹل کا انتخاب کریں تاکہ آپ کا بجٹ متاثر نہ ہو۔
بجٹ کے مطابق اخراجات کا تعین کریں:
اپنے سفر پر روانہ ہونے سے قبل ممکنہ اخراجات کا تعین کرنے سے آپ کو بجٹ مختص کرنے میں آسانی ہوگی۔ انتہائی ضروری امور کے مطابق اخراجات کا تعین کیا جائے تاکہ حسب ضرورت بجٹ کو کنٹرول کیا جا سکے۔
اس حوالے سے بعض ایپس بھی موجود ہیں جن سے استفادہ کیا جا سکتا ہے، مثال کے طور پر ایپ کی مدد سے آپ مناسب فضائی ٹکٹ اور رہائشی ہوٹلوں کا تعین کرسکتے ہیں۔
اپنے سفر پر روانہ ہونے سے قبل ممکنہ اخراجات کا تعین کرنے سے آپ کو بجٹ مختص کرنے میں آسانی ہوگی (فائل فوٹو: پِکسابے)
ہوٹل کی بکنگ:
جس جگہ کے سفر کا تعین کیا جائے وہاں کے رہائشی ہوٹلوں کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔ بجٹ کی حدود کا تعین کرنے کے بعد رہائش کا انتخاب کرتے ہوئے مناسب ہوٹل کی بکنگ کرائی جائے۔
سیاحتی سیزن:
عام طور پر سیاحتی سیزن میں جہاں سفری اخراجات بڑھ جاتے ہیں وہاں ہوٹلوں کی بکنگ اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔
اس لیے محدود بجٹ میں رہتے ہوئے یہ ضروری ہے کہ سیاحتی سیزن کے دنوں کا انتخاب نہ کیا جائے۔