Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے پاکستانی نگراں وزیر خارجہ کی ملاقات

بین الاقوامی ایشوز کے حوالے سے تازہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کونیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پاکستان کے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی ہے۔
 خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں اور برادرعوام کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات، تعاون کے مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط کرنے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما اور اقوام متحدہ میں مستقل سعودی مندوب بھی موجود تھے( فوٹو: ایس پی اے)

فریقین نے دوطرفہ اور کثیرالجہتی ورک کو مستحکم کرنے کے پہلووں پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
علاوہ ازیں نمایاں بین الاقوامی ایشوز کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان، اقوام متحدہ میں مستقل سعودی مندوب ڈاکٹر عبداالعزیز الواصل اور وزارت خارجہ آفس کے ڈائریکٹر عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔

شیئر: