Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے 5 افراد زخمی

’مذکورہ افراد دھواں سونگھنے کی وجہ سے زیادہ متاثر ہوئے‘ ( فوٹو: سبق)
مدینہ منورہ السدیری محلے میں واقع عمارت کے اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق زخمیوں کو ہلال احمر کے ذریعہ قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔
ہلال احمر کے ذرائع نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد دھواں سونگھنے کی وجہ سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جبکہ انہیں معمولی درجے کے زخم ہوئے ہیں‘۔
دوسری طرف محکمہ شہری دفاع نے  کہا ہے کہ ’آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر شہری دفاع کی متعدد ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا ہے‘۔
 

شیئر: